ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ پی ٹی ائی کو حکومت سے بات چیت کرنے پر مبارک باد دی اور کہا یہ اچھی بات ہے ۔ ہم نہیں چاہتے کسی کے سیاسی کیس فوجی عدالتوں میں نہیں چلنے چاہیے تاہم نومئی کے مجرموں کو سزا ملنی چاہیے. ملکی معاملات میں غیرملکی اعتراض غلط ہے ، ہم ملکی معاملات میں مداخلت برادشت نہیں کرینگے.حکومت کو ایسی مثبت پالیساں بنانی ہونگی جس سے دنیابھر کے تاجر پاکستان کا رخ کریں.سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ پوری دنیا سے سرمایہ کاری پاکستان ائی اور سرمایہ کاری کریں ۔ایسے قوانین بنائیں اور ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ پوری دنیا سے سرمایہ کار یہاں ائیں۔ چین سمیت کئی ممالک کے وفود نے پاکستان کےدورےکی.غیرملکی سرمایہ کاروں کوکاروبار اوررہائش کیلیےسہولیات دیناہوں گی.شرجیل میمن نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولیات دیں گے تو ان کا اعتماد بڑھے گا۔ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت تاجر برادری کو ویلکم کرتی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ چائینہ سمیت مختلف ممالک کے وفد پاکستان ائے۔ سندھ حکومت چاہتی ہے پوری دنیا سے سرمایہ کاری سندھ ائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں روایتی طریقوں سے ہٹ کا ماحول پیدا کرناہے . ایسا ماحول بنائیں جس سے تاجروں کو فائدہ ہو حکومت نےغیرملکیوں کےلیےویزاپالیسی نرم کی ہے۔ملک میں قدرتی مائنزاورمنرلزموجود ہیں،ملک میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجودہیں۔جدیدٹیکنالوجی سےتاجروں کوسہولتیں فراہم کی جاسکتی ہیں.انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بڑا سرپرائز لارہی ہے. اعلان جلد ہو گا