سیف علی خان کے حملہ آور کی گرفتاری کی خبر جھوٹی نکلی

ممبئی کی پولیس نے واضح کیا ہے کہ بولی وڈ اسٹار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا. ایک روز قبل تھانے پر پیش ہونے والے شخص کا تعلق مذکورہ کیس سے نہیں ہے.17 جنوری کو تھانے میں پیش ہونے والے شخص کا تعلق سیف علی خان کے کیس سے نہیں مذکورہ شخص کو شک کی بنیاد پر بلایا گیا تھا اور تفتیش کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارتی میڈیا نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے سیف علی خان پر چاقو کے وار کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ ایک روز قبل تھانے پر پیش ہونے والے شخص کی شکل سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے ملزم سے ملتی جلتی تھی. اسی وجہ سے اسے تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا لیکن مذکورہ شخص کا تعلق سیف علی خان پر حملے سے نہیں ہے ۔سیف علی خان پر حملے کو تین دن گزر چکے ہیں تاہم تاحال پولیس ان پر حملہ کرنے والے ملزم کو سراغ لگانے میں ناکام ہے اور پولیس کو کوئی بھی کامیابی نہیں مل سکی۔

اپنا تبصرہ لکھیں