پاکستان کی نامور اور سینیئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ گلشن اقبال کے فلیٹ سے اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد ہوئی ہے.پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔ مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔عائشہ خان پی ٹی وی کی سینئر اداکارہ تھیں جو اپنی شاندار اداکاری اور مقبول ڈراموں میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔ان کے مشہور ڈراموں میں مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے ، تیری رضا ، میری گڑیا ، افشاں ، عروسہ ، فیملی 93 ، نقاب زن ، مہندی اور دیگر کئی مقبول پی ٹی وی ڈرامے شامل ہیں۔واضح رہے کہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔ عائشہ خان گزشتہ کئی سالوں سے انڈسٹری سے دور تھیں۔عائشہ خان 1948 میں پیدا ہوئیں اور کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا، انہوں نے 1964 میں اداکاری کا آغاز کیا
