ترجمان ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ اس وقت جہلم فلیش فلڈ میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جہلم فلیش فلڈ سے اب تک 57 لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کیا جا چکا ہے جبکہ میانولی، راولپنڈی، چکوال، اٹک، ڈی جی خان، رحیم یار خان، راجن پور اور لیہ میں بھی ریسکیو ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں۔ریسکیو پنجاب کے ترجمان فاروق احمد کے مطابق، 50 سے زائد امدادی کارکن چھ ریسکیو بوٹس کے ساتھ ڈھوک شاہ عارف، سوہاوہ، ڈھوک بدر، رسول پور، چک محمدہ، بھمپر ولیج میں رسیکیو آپریشن جاری ہے۔پنجاب بھر میں 800 سے زائد ریسکیو بوٹس 15000 سے زائد ریسکیورز مون سون اور فلڈ اپریشن کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق، موضع ڈھوک بدر اور نکہ کلاں میں اچانک سیلاب کے باعث تقریباً 40 افراد ڈیروں میں پھنس گئے تھے جنھیں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے رسیکیو کے لیے فوج نے فضائی مدد فراہم کی۔
