شرح سود میں کمی سے انکار پر ٹرمپ امریکی مرکزی بینک کے چیئرمین کی برطرفی پر تُل گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹرل ریزرو بینک کے چیئرمین جیروم پاول پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی برطرفی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ جیروم پاول کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی تجارتی پالیسیوں، خاص طور پر بھاری ٹیرف، امریکی معیشت پر غیر معمولی اثر ڈال رہی ہیں اور فیڈرل ریزرو بینک کو دہائیوں سے کبھی ایسی صورتِ حال کا سامنا نہیں رہا۔جیروم پاول شرحِ سود کم کرنے کی صدر ٹرمپ کی بات ماننے سے انکار کر رہے ہیں جس وجہ سے صدر ٹرمپ نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی برطرفی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔جیروم پاول نے مزید کہا کہ امریکی صدر اُنہیں مدت ختم ہونے سے پہلے برطرف نہیں کر سکتے کیونکہ امریکی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔جیروم پاول کی موجودہ مدتِ ملازمت مئی 2026 میں ختم ہوگی۔

Trump threatens to fire US central bank chairman over refusal to cut interest rates

اپنا تبصرہ لکھیں