جنوب مشرقی یورپ کے ملک شمالی مقدونیہ کے شہر کوچانی میں نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے پلس نائٹ کلب میں لگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آتشزدگی کا واقعہ دارالحکومت اسکوپیے سے 100 کلومیٹر دور کوچانی شہر میں واقعہ ایک نائٹ کلب میں کانسرٹ کے دوران پیش آیا وزیر داخلہ کے مطابق نائٹ کلب میں جُھلس کر ہلاک ہونے والوں میں سے 35 افراد کی شناخت ہوگئی ہے مرنے والوں میں سے بیشتر کا تعلق مقامی علاقوں سے ہے مقدونیہ کا پاپ گروپ ڈی این اے ہفتے کی رات کلب میں پرفارم کر رہا تھا اس دوران خوف ناک آگ بھڑک اٹھی۔اتوار کی آدھی رات کو شروع ہونے والے کنسرٹ میں زیادہ تر نوجوان شریک تھے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کچھ نوجوانوں نے آتشبازی کی جو چھت کو آگ لگانےکا سبب بنی۔پولیس کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، تحقیقات میں 4 افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیےگئے ہیں