شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جبکہ بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہےتنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کےوزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کےدارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا تاہم اجلاس کے اختتام پرجاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سیخ پا ہوگئے ۔جھنجلاہٹ کاشکار بھارتی وفد نے مشترکہ اعلامیے پردستخط سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعےکا ذکر نہیں تھا جس پر وزیردفاع راج ناتھ نے دستخط سے انکار کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پربلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانےکا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے ایس سی او کے مشترکہ اعلامیےمیں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام لگایا گیاجس سے بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ اجلاس میں چین، روس، پاکستان، ازبکستان، تاجکستان، قازقستان، کرغزستان اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع شریک ہوئے۔
