پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بلاول بھٹو شیروانی پہننے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ اور باپ بیٹے دونوں وزارت عظمیٰ کی کرسی کے لیے سرگرم ہیں اور صدر آصف علی زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ہٹانے کے لیے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کی جا رہی ہیں.بیرسٹر سیف نے کہا کہ چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف تحریک منطقی انجام کے قریب ہے۔ اور عوامی رائے کے برعکس جو بھی وزیر اعظم آئے گا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔