صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 29 ہوگئی

صوابی کے علاقے دالوڑی گدون میں گزشتہ روز کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے بھاری مشینری کام کررہی ہے.کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ سے گرنے سے والے مکانات کے ملبے سے ریسکیو اہلکاروں نے مزید 6 لاشیں برآمد کرلیں جبکہ 40 لاپتا افراد کی تلاش کے لیے تیسرے روز بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 صوابی محمد اویس بابر نے بتایا کہ اب تک اس سانحہ زدہ گاؤں کے ملبے سے بچوں، خواتین اور مردوں سمیت کل 29 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 8 لاشیں پیر کو ملیں جب کہ مزید 15 لاشیں منگل کو برآمد ہوئیں اور بدھ کو آپریشن کے دوران 6 لاشیں مزید نکالی گئیں۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 350 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں بارش اور سیلاب سے بونیر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 228 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔اس کے علاوہ بونیر اور باجوڑ کے سیلابی ریلوں میں 3 ہزار 953 مویشی بھی بہہ گئے ہیں بونیر میں فلیش فلڈ سے 15 اسکول بھی مکمل منہدم ہو چکے ہیں۔

صوابی میں کلاؤڈ برسٹ سے اموات کی تعداد 29 ہوگئی

اپنا تبصرہ لکھیں