ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کے مطابق فائرنگ دو قبائیل کے درمیان ہوئی، زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچادیا گیا ہے. علاقے میں پولیس و سیکیوریٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے.ضلع کرم میں صبح مقبل قبائل کی جانب سے طوری قبائل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ضلع بھر میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے . ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کے مطابق :ضلع بھرمیں آمدورفت کے راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں .علاقے میں پولیس و سیکیور ٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے.جبکہ فائرنگ کی واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں .