ضمنی انتخابات کے سب سےبڑے معرکے میں تحریک انصاف کا صفایا ہوگیا ہے اس نے ہر نشست پر اپنے امیدواروں کو آزاد کا لیبل لگا کر اتارا تھا ان میں سے ایک بھی اسمبلی میں نہیں پہنچ سکا۔ ضمنی انتخابات میں کامیابی نے پاکستان مسلم لیگ نون کو قومی اسمبلی میں ایسی سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے جس میں اسے پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں رہے گی تاہم سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ نون کو پیپلز پارٹی کا اکثریت کے لئے محتاج رہنا پڑے گا ملک کے 13حلقوں میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ نےمیدان مارلیا 12 نشستوں پرکامیاب ہوگئی قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پرکلین سویپ،پنجاب اسمبلی کی 7 میں سے 6 سیٹیں جیت لیں ایک نشست پیپلزپارٹی کے حصے میں آئی جبکہ این اے 18 ہری پورمیں بڑا اپ سیٹ ہوگیا غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کےمطابق ن لیگ کے بابر نواز خان نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شہرناز عمر ایوب کوشکست دے دی ۔پنجاب اسمبلی میں حکمران پاکستان مسلم لیگ نون کی دو تہائی کے لئے حیثیت مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ن لیگ کو 336 اراکین پر مشتمل قومی اسمبلی کے ایوان میں 170 اراکین کی سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نشستیں 126 تھی جبکہ 6 نشستیں جیتنے کے بعد تعداد 132پہنچ گئی .ضمنی انتخابات میں سب سے بڑا اپ سیٹ ہری پور حلقہ این اے 18 میں ہوا جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز کو 43 ہزار 776 ووٹوں سے شکست ہوئی۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ بیس ہزار 220 ووٹ حاصل کر سکیں۔شہرناز عمر ایوب سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کی اہلیہ ہیں یہ نشست عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ عمر ایوب کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔جبکہ این اے 129 لاہور، این اے 185 ڈیرہ غازی خان، این اے 143 ساہیوال، این اے 104 فیصل آباد اور این اے 96 فیصل آباد سے ن لیگ کامیاب ہوئی . غیرسرکاری غیر حتمی تنائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ 2 میں ن لیگ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حلقے کے تمام 156 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کےمیاں علمدار عباس قریشی 55 ہزار 611 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے۔