عباسی شہید اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے کوریڈور میں رات گئے بےقابو بیل گھس آنے سے بھگدڑ مچ گئی ڈاکٹرز، مریضوں اور تیماردار وں کی دوڑیں لگ گئیں.بیل ایمرجنسی کوریڈور میں داخل ہوا توعملے اور مریضوں کے ساتھ آئے تیمارداروں میں افرا تفری مچ گئی۔کچھ لوگ بیل کے خوف سے دوڑتے نظر آئے جبکہ چند افراد بیل کو پکڑنے کی کوشش میں اُس کے پیچھے دوڑ رہے تھے۔عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیل اچانک اسپتال میں گھس آیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے عملے نے اسے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہونے سے پہلے ہی قابو کر لیا اور اسپتال سے باہر نکال دیا۔خواتین عملے کے لیے یہ مناظر خوفزدہ ہونے کے ساتھ ساتھ حیران کن بھی ثابت ہوئے بیل صرف ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے کوریڈور تک پہنچا تھا اگر وہ وارڈ کے اندر داخل ہو جاتا تو مریضوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا تھا۔
