عدالتی نظام میں بہتری کیلئے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے ، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام میں بہتری لانی ہے تو آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے ۔

اسلام آباد میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وکلا نے ملک کو آئین دیا، وکلا کی جدوجہد سے ہم نے مشرف کی آمریت کو شکست دی۔

بی بی شہید کہتی تھیں جن ججز نے سیاست کرنی ہے وہ اپنی پارٹی بنالیں۔بینظیر بھٹو نے اس وقت کہا تھا ملک میں آئینی عدالتیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں 50 فیصد کیس آئینی ہوتےہیں، سپریم کورٹ میں 50 فیصد کیسز کو 90 فیصد وقت ملتا ہے۔

حکومت اور اتحادیوں سے مشورہ کر کے ایسی عدالت بنائیں گے جہاں ڈیم نہ بنائےجائیں یا ٹماٹر کی قیمتیں نہ طے ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں