بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا ہے انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ عمران مائنس ہی ہوگئے ہیں.صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کے پی کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں ہم اس کو ناں نہیں کہہ سکتے اس پر علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا، جبکہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف نے 17 جون کو ایک پیغام میں کہا تھا کہ بجٹ کی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک علی امین، عمر ایوب، مزمل اسلم، تیمور جھگڑا اور شبلی فراز جیل آکر انہیں بریفنگ نہ دیں۔
