عمران خان اور ان کی اہلیہ سیاسی قیدی ہیں. عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سیاسی قیدی ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں۔ مہنگائی مزید بڑھے گی۔ ایف بی آر گاڑیاں خریدنے جا رہا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ پنجاب کی انتظامیہ پی ٹی آئی کو جلسہ نہیں کرنے دی رہی۔ جبکہ دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کردی۔ عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

اپنا تبصرہ لکھیں