عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا۔ پی ٹی آئی وکلاء کو احتساب عدالت عملے نے آگاہ کر دیا۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا۔ کیس کی آئندہ تاریخ کے لیے جیل ٹرائل کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ خالد چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ فیصلہ آج نہیں آئیگا،چھٹیاں آ رہی ہیں اور ہائیکورٹ کا کورس بھی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں