احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی جس سلسلے میں ان کے وکلا اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ توشہ خانہ کا نیا ریفرنس پہلے ریفرنس جیسا ہی ہے، ایک ہی طرح کے الزام میں دو ریفرنس نہیں بنائے جاسکتے۔
اس پر نیب پراسیکیوٹر نےکہا کہ دستاویزات سے ہی ثابت ہوسکتا ہے نیا ریفرنس پہلے سےمشابہت رکھتا ہے یا نہیں۔
اس دوران نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خان کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ منگوانے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے نئے ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبرتک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔