عمران خان نے سلمان اکرم راجہ اورفیصل چوہدری کی صلح کرا دی

ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہےبانی پی ٹی آئی عمران ن خان نے اڈیالہ جیل میں فیصل چوہدری سے ملاقات کیاور کمرہ عدالت میں وہ فیصل چوہدر ی گفتگو کرتے رہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔عمران خان نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بھی پیغام بھجوایا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ فواد چوہدری سے کہیں لیڈرشپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں