عمران خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے ٹائم فریم مقرر کیا جائے.بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ مذاکرات کے لیے ٹائم فریم مقرر ہونا چاہی.سول نافرمانی کی تحریک پر کوئی بات نہیں کی. صرف مذاکرات پر بات ہوئی ہے۔انھوں نے کہا آدھے گھنٹے تک ملاقات جاری رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے حوالے سے بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کے آغاز کے بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن انہوں نے کہا ٹائم فریم ہونا چاہیئے۔یرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبات ہیں اس پر کوئی پیش رفت ہونی چاہیئے، عمران خان نے نے امید ظاہر کی کہ ٹائم فریم کے اندر مذاکرات میں پیش رفت ہونی چاہیئے۔بیرسٹر گوہر نے کہا ہم نے پہلے بھی کہا ہے ٹائم فریم ہونا چاہیے۔ ٹائم فریم کے اندر ہمارے مطالبات پر پیشرفت ہونی چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا مذاکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بنائی یہ ان کا ہی اختیار ہے، ہم پرامید ہیں سارے مسائل کا حل نکل آئے گا سمجھتا ہوں اختلافات ہوتے ہیں لیکن پر امید رہنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں