اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کاکیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جمعرات کو دوپہر تین بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت کا ان کی وکلا سے ملاقات کرانے کا بھی حکم ۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ میرے آرڈر پر عمل نہیں کرینگے لیکن مجھے آرڈر کرنے دیں،نہوں نے کہا کہ عمران کو آپ عدالت میں پیش کریں گے تو یہ عدالت عالیہ ہو گیاگر نہیں لا سکے تو کل آپ عدالت کو بتائیں گے کہ کیوں پیش نہیں کر سکے۔اسٹیٹ کونسل نے کہاعدالت کی سماعتیں نہیں ہو رہی تھیں اس لئے ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی ،عدالت نے قراردیاکہ درخواست گزار کہہ رہا ہے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے کہامیں یہ نہیں کہہ رہا نوٹیفکیشن درست ہے یا نہیں اس کے لئے تو ان کو الگ سے پٹیشن جاری کرنے کی پڑے گی .جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہالیکن عدالتی حکم کے باوجود ملاقات سے انکار عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے.جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہاسپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل خود بغیر کسی واقعے کے جیل سے ہائیکورٹ آ گئے ہیں،سپریٹنڈنٹ اسی طرح عمران خان کو بھی عدالت میں پیش کر سکتے ہیں.آپ سیکیورٹی کے انتظامات کریں اور بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں لائیں، اگر نہیں لا سکے تو کل آپ عدالت کو بتائیں گے کہ کیوں پیش نہیں کر سکے
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days