عمران خان کی تنہائی پر جمائما کو تشویش

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے الزام عاید کیا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اڈیلہ جیل میں عمران خان کے سیل کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے اور انہیں اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایک پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ عدالتی حکم کے خلاف عمران خان سے ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کی فون پر بات بھی 10 ستمبر سے بند کر دی گئی ہے.ان کا کہنا تھا کہ جیل میں باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، عمران خان اب قید تنہائی میں ہیں، وہ بالکل اندھیرے میں ہیں اور عمران خان کا باہر کی دنیا میں کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، وکلا کو ان کو حفاظت کے حوالے سے تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ان کے بیٹوں سے رابطہ بھی دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ انہیں یقین دہانی ہوجائے کہ عمران خان ٹھیک ہیں اور ان کے ساتھ براسلوک نہیں کیا جارہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں