عمران خان کیخلاف بوگس کیسز ہیں، ان کو رہا ہو جانا چاہیے تھا، عمرایوب

لاہور (نیوز ویلی) قائد حزب ا ختلاف و پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تمام کیسز بوگّس ہیں، انکو کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنی دیر جیل میں رکھیں گے ان کی جان کو خطرہ ہے ، ہمارے ممبران کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں اسی شہر میں پڑھتا رہا ، 8 فروری کو عوام نے ان کے چیپٹرز بند کر دیے ، سانحہ پارلیمنٹ پر نظر ثانی کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز بوگّس ہیں انکو کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا۔ عمر ایوب کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کسی مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے ، آئی پی پیز معاہدے ن لیگ کے دور اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے ، اس معاہدے کے تحت آپ بجلی بنائیں یا نہ بنائیں آپ کو پیمنٹ ہو جاتی ہے ، میں وزیر توانائی تھا تو ریٹ اڑھائی سینٹ پر لے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں