عمران خان کی اپنے مقدمات کھلی عدالت میں چلانے کی درخواست

عمران خان نے اپنے خلاف مقدمات کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کی درخواست دائر کردی.سابق وزیراعظم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف متعدد جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں اور ان پر اڈیالہ جیل کے کنٹرولڈ ماحول میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ 5 اگست 2023 کو ان کی قید کے بعد سے عمران خان کو کبھی بھی کھلی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا مختلف مقدمات میں ان کے مقدمات جیل کے اندر عارضی عدالتوں میں چلائے گئے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے ان کے وکلا کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ عمران خان کے مقدمات کی کھلی سماعت کی ہدایت جاری کرے تاکہ آئین میں درج منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنایا جا سکے۔درخواست کے مطابق جیل انتظامیہ نے بین الاقوامی میڈیا کو مقدمے کی کارروائی کی کوریج کی اجازت نہیں دی اور صرف چند صحافیوں کو کارروائی دیکھنے کی اجازت ہے۔

Imran Khan file application in court for open trial

اپنا تبصرہ لکھیں