عمران خان کی بہنوں کو ضمانت پر رہا کرنے حکم

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ضمانت ہر رہا کرنے حکم دے دیا۔عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں، دونوں بہنوں کی بیس بیس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔واضح رہے کہ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان چار اکتوبر سے گرفتار تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں