عمران خان کی صحت خراب ہونے میں کوئی صداقت نہیں. علیمہ خان

عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بالکل صحت مند ہیں وہ باقاعدگی سے ورزش کرتے اور کم کھاتے ہیں لہٰذا جیل انتظامیہ ان کی صحت کو جواز بنا کر کوئی بہانہ نہیں بنا سکتی.علیمہ خان کا کہنا ہےکہ عمران خان کی صحت خراب ہونے میں کوئی صداقت نہیں. ان سے فیملی کی ملاقات ہوئی ہے وہ صحت مند ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیل میں سہولیات مل رہی ہیں ۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی گئی آج بھی جیل انتظامیہ نے کہا کہ آرڈر ہے بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروانی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا

There is no truth in Imran Khan’s deteriorating health. Aleema Khan

اپنا تبصرہ لکھیں