عمران خان کی کابینہ نے آئی پی پیز کو ریلیف دیا: اویس لغاری

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کابینہ نے 2019کی محمد علی رپورٹ کے بعد آئی پی پیز کو ریلیف دیا تھا، اس رپورٹ کے بعد بڑا موقع جان بوجھ کر ضائع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بہت بڑا موقع شاید جان بوجھ کر ضائع کیا، آج کل کے حالات آئی پی پیز، عوام اور ملک کےلیے اچھے نہیں۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ عوام کو آئی پی پیز معاملات پر جلد خوشخبری سننے کو مل سکتی ہے، آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ مذاکرات سے صارفین کو 600 ارب روپے تک کا ریلیف مل سکتا ہے، جتنے بھی پلانٹس لگائے گئے ان سب سے بات چیت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں