اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے طبی معائنے کے لئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو حکم دیا ہے کہ میڈیکل چیک اپ کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے جبکہ میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کیا جائے .اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی آرڈر کی کاپی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کیلئے بھیجی جائے. حکم نامے کے مطابق ڈیالہ جیل میں سیکیورٹی اقدامات کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بی کلاس قید کے چیک اپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتےبعد ازاں عمران خان کی اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک کیلئے دائر درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days