غزہ جنگ بندی کے معاملات اگلے ہفتےطے پاجائیں گے. امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ دوحہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوجانے کے باوجود بھی اگلے ہفتے تک جنگ کے بارے میں پیشرفت کیلئے پرامید ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کے معاملے پر بات کر رہے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اگلے ہفتے ہم اس کو کافی حد تک حل کرلیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف سے گزشتہ ماہ 25 ارب ڈالرز کمائے یکم اگست سے نئے ٹیرف کے نفاذ کے بعد آمدنی کئی گنا بڑھے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا بھی اعلان کردیا اور کہا کہ روسی صدر کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یوکرین کو وہ جدید دفاعی سسٹمز دے گا جن کی اُسے اشد ضرورت ہے.ٹرمپ نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ ایک نئے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے جس کے مطابق نیٹو اتحادی ممالک ان ہتھیاروں کی کچھ قیمت امریکا کو ادا کریں گے .دو ہفتے قبل ہی امریکا نے یوکرین کو اسلحہ فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی تھی

Gaza ceasefire issues to be resolved next week. US President

اپنا تبصرہ لکھیں