فرحان غنی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم.رہائی کی رپورٹ پر نوٹس جاری

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کیس میں رہائی سے متعلق رپورٹ پر ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ قانون کے مطابق اس رپورٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔عدالت نے ملزمان کی رہائی سے متعلق زیر دفعہ 497 رپورٹ پر ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی کی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں چنیسر ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور دیگر کے خلاف تشدد اور دھمکیاں دینےسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی.دوران سماعت تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے تفتیشی افسر نے ملزمان کی رہائی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس نے ملزمان کو ریلیف دے دیا دیکھنا ہے کہ 497 اس کیس میں بنتا ہے یا نہیں۔ پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ مدعی مقدمہ کھدائی سے متعلق کوئی این او سی پیش نہیں کرسکا مدعی مقدمہ کسی سرکاری محکمے میں ملازمت ہونے سے متعلق شناخت بھی نہیں کرواسکا۔پولیس رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کرنےمیں کامیابی نہیں ملی مدعی مقدمہ کا ایک عام سا جھگڑا تھا جس میں کسی قسم کا اسلحہ استعمال نہیں ہوا جب کہ مدعی مقدمہ اب تک کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا۔یاد رہے کہ سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں مدعی مقدمہ کے مقدمہ واپس لینے کے بعد زیر حراست چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ نے تھانے آکر کہا ہے کہ وہ مقدمے کی مزید کارروائی نہیں چاہتا مدعی کے بیان اور شواہد کی روشنی میں ملزمان کو عدم ثبوت پر رہا کردیا گیا۔

فرحان غنی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم.رہائی کی رپورٹ پر نوٹس جاری

اپنا تبصرہ لکھیں