رومانٹک کامیڈی فلم لو گُرُو کی پروموشن میں مصروف ماہرہ خان برطانوی دارالحکومت لندن میں پروموشن کے دوران بھیڑ میں ہراسانی کا شکار بن گئیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان پروموشنل ایونٹ میں شرکت کیلئے لندن کے ایلفورڈ ٹاؤن میں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ پہنچی تھیں تاہم اس دوران وہاں موجود سکیورٹی ہجوم کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی جس کے سبب ماہرہ کو کچھ افراد کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔مشرقی لندن میں ہونے والی ایک پروموشنل تقریب میں ناقص انتظامات اور بھیڑ کی جانب سے دھکم پیل کرنے پر اداکارہ کو نامناسب واقعے کا سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو پاک سپر مارکیٹ میں اپنی آنے والی فلم لوو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراساں کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں ماہرہ خان کو ایک بہت زیادہ ہجوم سے گھرے اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔افسوناک واقعے کے دوران کچھ افراد کی جانب سے ماہرہ کو نامناسب انداز میں چھوا گیا جس پراداکارہ واضح طور پر پریشان اور نالاں دکھائی دیں۔ویڈیوز میں بھیڑ کو ماہرہ خان کے گرد دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اداکارہ کے ساتھ سیلفی اور ویڈیوز بنانے کے بہانے ان کے انتہائی قریب آنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔دی کرنٹ کی رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان جس وقت سپر مارکیٹ میں داخل ہوئیں اس وقت انہیں ایک سکیورٹی گارڈ اور اسٹور کے اندر موجود لوگوں کی جانب سے نامناسب انداز میں چھوا گیا۔ تاہم یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ افسوسناک واقعے کے باوجود پروموشنل تقریب پلان کے مطابق جاری رہی کیونکہ اداکاروں کو مداحوں سے ملاقات کے سیشن کی ایڈوانس ادائیگی کی جاچکی تھی۔
