فواد چوہدری نے تحریک انصاف کے منہ پر طمانچہ مارا ہے .پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری کا رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ ایک نہایت سنگدلانہ اقدام اور دلیل اور منطق کے مقابلے میں حیوانی جبلّت کا اظہار ہے۔تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین اور فواد چوہدری لڑائی میں شعیب شاہین کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں چھوڑکر جانے والوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے. پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ صرف انہی پر دست درازی نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے. قبل ازیں اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہواجسکی صدارت سلمان اکرم راجہ نے کی۔پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ قرارداد منظور کہ کہ شعیب شاہین اور فواد چودھری کی لڑائی میں شعیب شاہین کے ساتھ ہیں۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان ہونے والی لڑائی پر مزمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے طاقت اور مخالف سے اسکور برابر کرنے کیلئے ایسے حربوں کے استعمال کا یہ پہلا واقعہ نہیں ایسے کئی واقعات ان کے ماضی سے بھی منسوب ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے سیاسی اختلاف کو نیچا دکھانے کیلئے گالم گلوچ کا آزادانہ استعمال ان میں فحش گوئی و بدکلامی کے پائے جانے والے رجحان کا منہ بولتا ثبوت ہے اور شعیب شاہین پر حملہ مجرمانہ اقدام ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے اس امر کا بھی برملا اعلان کیا کہ فواد چوہدری کسی بھی فورم پر خود کو تحریک انصاف کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں ہیں.تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے کہا کہ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ موصوف ابھی بھی منافقت کی نمائش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ وہ خصلتِ بد ہے جس میں وہ ماہر ہے، فواد چوہدری کا یہ بزدلانہ اقدام اس فرسٹیشن کا بھی کھلا اظہار ہے جس میں وہ ممکنہ طور پر تب سے مبتلا ہیں جب پارٹی نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر ان کی ذات سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کی لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ہوئی تھی، جس میں فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مارا تھا۔

Fawad Chaudhry has slapped the face of PTI. PTI Political Committee

اپنا تبصرہ لکھیں