فیس بک انتظامیہ میٹا کا کہنا ہے کہ اس ہفتے ہم دس لاکھ تخلیق کاروں کو دعوت نامے بھیجنا شروع کر رہے ہیں جو پہلے سے فیس بک پر مونیٹائز ہیں تاکہ وہ بیٹا میں شامل ہو سکیں، اور ہم اگلے چند مہینوں میں مزید دعوت نامے بھیجتے رہیں گے۔ ادارے کے مطابق میٹا نیا مونیٹائزیشن پروگرام ہے جو تخلیق کاروں کو فیس بک پر کمائی کے مزید مواقع فراہم کرے گا-فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن میں موجودہ ’ان- سٹریم ایڈز‘، ’ایڈز آن ریلز‘، اور ’پرفارمنس بونس‘ کو ایک ہی پروگرام میں ضم کر دیا گیا ہے.فیس بُک کے مطابق صارفین اب ایک ہی پروگرام میں شامل ہو کر اپنی ریلز، طویل ویڈیوز، تصاویر، اور تحریری پوسٹس سے کمائی کر سکتے ہیں۔فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن کا ادائیگی کا ماڈل وہی ہے رکھا گیا ہے جو ’ان- سٹریم ایڈز‘، ’ایڈز آن ریلز‘ اور ’پرفارمنس بونس‘ کا تھا۔