ویسے مارکیٹ میں نقلی پلکیں باآسانی دستیاب ہوتی ہیں جس کا استعمال خواتین اور لڑکیاں بڑی تعداد میں کرتی ہیں لیکن قدرتی پلکوں کا نعمل البدل کوئی نہیں ہے۔
جہاں نقلی پلکوں کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے وہیں یہ نقلی پلکیں آنکھوں کو متاثر کرنے اور قدرتی پلکوں کے ٹوٹنے کا سبب بھی بنتی ہیں۔
ایسے میں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی قدرتی طور پر پلکیں لمبی اور گھنی ہوں تو آپ یہ چند ٹوٹکوں کو آزما سکتے ہیں۔
گر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی پلکیں لمبی ہوں تو آپ روزانہ ایک کاٹن کی بال کو گرین ٹی میں بھگو کر اپنی پلکوں پر لگائیں۔
اریل کے تیل کے ایک قطرے کو لے کر انگلی کی مدد سے پلکوں پر لگائیں اور رات بھر لگا رہنے دیں، صبح اٹھ کر معمول کے مطابق چہرہ دھو لیں۔
پیٹرولیم جیلی
آپ اپنی انگلی پر تھوڑا سا شی بٹر لے کر پلکوں پر مساج کریں اور رات بھر لگا رہنے کے بعد صبح پلکیں صاف کرلیں