امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے حوالے سے اسرائیل کو محتاط رہنے کا پیغام دیدیا۔امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیا اور کہا کہ قطر کے ساتھ امریکا کے خاص تعلقات ہیں، جبکہ قطر کے امیر کو انہوں نے عظیم رہنما قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ قطر امریکہ کا مضبوط اتحادی ہے۔ اور شخصیات کو نشانہ بناتے وقت احتیاط کی ضرورت ہے۔ جبکہ اسرائیل بھی ہمارا اتحادی ہے۔ اور دنیا بھر میں امریکی پرچم جلایا جا رہا ہے جو ٹھیک نہیں۔اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس پر پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہیں۔ یورپ امریکا کا دوست ہے اور روس سے تیل خرید رہا ہےانہوں نے کہا کہ قدرتی گیس ہو یا سگریٹ، روس سے کچھ نہیں خریدنا چاہیے۔امریکا نہیں چاہتا کہ یورپ روس سے تیل خریدے۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بھارت پر بھی روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر بھاری ٹیرف عائد کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی روس پر پابندیاں سخت نہیں۔ اسے مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ اور امریکہ اکیلا مکمل دباؤ نہیں ڈال سکتا۔ ہم روس پر مزید سخت پابندیاں لگانے کو تیار ہیں اور یورپی یونین کو بھی ایسا ہی کرنا ہو گا۔
