پولیس کا کہنا ہے کہ قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ کی گئی ہے، کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی حملے میں 3 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کوڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رندکے مطابق قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ شاہد رند کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کردیا گیا ہے ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہےسرچ آپریشن جاری ہے۔
