قومی ٹیم کی دبئی سے اسلام آباد خاموش آمد

بھارت سے شرمناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم خاموشی سے وطن واپس پہنچ گئی .دبئی سے قومی ٹیم کا طیارہ پہلے لاہور پہنچا جہاں چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی اور بورڈ کے عہدیدار اور دیگر چند لوگ اترے پھر اس طیارے نے دوبارہ اڑان بھری اور اس بار اس کی منزل اسلام آباد تھی جہاں قومی ٹیم اتری.ذرائع کے مطابق اس سفر میں غیر معمولی خاموشی تھی کھلاڑی آپس میں بات چیت نہیں کر رہے تھے۔بھارت کے خلاف دبئی میں اتوار کو یک طرفہ شکست کے بعد سب کے چہرے مرجھائے ہوئے تھے سر جھکے ہوئے تھے۔قبل ازیں چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی جوکراچی سے دبئی خصوصی طیارے میں سفر کر کے دبئی ٹیم کے ہمراہ پہنچے تھے اس سفر میں خاصی گہما گہمی تھی قہقہے اور شور تھا لیکن واپسی کے سفر میں اس بار گہری خاموشی تھی۔ واپسی پر شکست کے بعد جیسے سب کچھ بدل چکا تھا۔ نہ رویوں میں وہ گرمجوشی تھی نہ چہرے پر وہ مسکراہٹ تھی

Silent arrival of national team from Dubai to Islamabad
۔

اپنا تبصرہ لکھیں