لاس اینجلس میں کوریج کے دوران آسٹریلوی صحافی خاتون ربڑ کی گولی سے زخمی

لاس اینجلس میں امیگریشن کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی کوریج کے دوران آسٹریلوی صحافی خاتون ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی.یہ مظاہرے اُس وقت پھوٹ پڑے جب امریکی امیگریشن اور کسٹمز ایجنسی نے ریاست کیلیفورنیا کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر سیکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔آسٹریلوی نیوز چینل نائن نیوز کی نامہ نگار لورین توماسی کو گولی اس وقت لگی جب امریکی پولیس نے وسطی لاس اینجلس میں وفاقی حراستی مرکز کے باہر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ کئی گھنٹوں کی کشیدگی کے بعد حالات اچانک بگڑ گئے اور پولیس گھڑ سوار دستوں کے ساتھ موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کے لیے ربڑ کی گولیاں چلائیں۔نائن نیوز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لورین توماسی اور ان کے کیمرہ مین محفوظ ہیں.

Female journalist injured by rubber bullet during Australian coverage in Los Angeles

اپنا تبصرہ لکھیں