لاہور میں‌بجلی صارفین کو ریلیف والےبجلی بل ملنا شروع

گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب حکومت نے 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ 14 روپے کمی کردی ہے۔ اعلان کے مطابق پنجاب حکومت نے اگست اور ستمبر کے بلوں میں فوری ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ریلیف والا بجلی بل سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ’پنجاب کے لوگوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے، مریم نواز نے عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کردیا ہے، الحمدللہ میری وزیراعلیٰ عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف دے رہی ہیں‘۔

اب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بجلی کے بلوں میں دیے گئے ریلیف کے بعد پنجاب کے دیگر شہریوں کی طرح لیسکو کے صارفین کو بھی بجلی بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے اور پرنٹ بل بھی شہریوں کو مل چکے ہیں۔

لیسکو صارف کی جانب سے بل سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس میں صوبائی حکومت کے ریلیف کو پرنٹ کیا گیا ہے۔

بل پر لکھا گیا ہےکہ ’آپ کا موجودہ بل 18136روپے ہے جس میں سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5418 روپے ادا کردیے ہیں اب آپ کے ذمے بقیہ12718 روپے ہیں‘۔

لاہور میں‌بجلی صارفین کو ریلیف والےبجلی بل ملنا شروع“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں