لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو لاتعلق نہیں رہیں گے، ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کردیا

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراغچی نے کہا ہے کہ لبنان میں مکمل جنگ ہوئی تو ایران لا تعلق نہیں رہ سکتا، سلامتی کونسل کو امن اور سلامتی کو بحال کرنے کیلئے مداخلت کرنا ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطہ بڑے پیمانے پر جنگ کے دہانے پر ہے، اسرائیل تمام ریڈ لائنیں کراس کر چکا ہے۔ اسرائیل کی قیادت کو سمجھنا چاہیے کہ ان کے جرائم کی سزا ملنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران، لبنان میں اسرائیلی مظالم اور قبضے کے خلاف دفاع کیلئے حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے کہا کہ اسرائیل لبنان میں سفارتکاری کو ترجیح دے گا، حزب اللہ نے کارروائیاں روکیں تو اسرائیل فوری طور پر رک جائے گا۔

اسرائیلی مندوب کا کہنا تھا کہ سفارتکاری ناکام ہوئی تو اسرائیل تمام ذرائع استعمال کرےگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں