لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسیکس کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے بعد ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں تصدیق کی گئی کہ اتوار کی سہ پہر ایک سنگین حادثہ پیش آیا مقامی حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور جیسے ہی ممکن ہوگا مزید معلومات فراہم کریں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈ جانے والا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد رن وے کے قریب گرکرتباہ ہوا۔یہ مسافر طیارہ ایک بیچ B200 تھا جو ہالینڈ کے لیلیسٹڈ کے لیے ایئرپورٹ سے پرواز کر رہا تھا۔

Plane crashes at London’s Southend Airport

اپنا تبصرہ لکھیں