ماریا کورینا مچاڈو نے امن کا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کے نام کر دیا

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی ماریا کورینا ماچاڈو نے اپنا انعام وینزویلا کے عوام اور امریکی صدر ٹرمپ کے نام کردیا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ماریاکورینا سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔صدر ٹرمپ نے مطابق مچاڈو نے صدر ٹرمپ کو کہا کہ یہ انعام آپ کے اعزاز میں قبول کر رہی ہوں نوبیل انعام کے اصل حقدار آپ ہیں۔ ماریا کورینا ماچاڈو نے کہا کہ وینزویلا کی آزادی اور جمہوریت کے لیے صدر ٹرمپ، امریکی عوام اور جمہوری قوتوں کی مدد درکارہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ وینزویلا کے مصیبت زدہ لوگوں اور صدر ٹرمپ کی ہمارے مقصد کی فیصلہ کن حمایت کے نام کرتی ہوں۔ 58 سالہ ماریا مچاڈو، جو ایک صنعتی انجینئر ہیں 2024 میں وینزویلا کی عدالتوں کی جانب سے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے روک دی گئی تھیں تاکہ وہ صدر نکولس مادورو کو چیلنج نہ کر سکیں۔ماریا مچاڈو اس وقت خفیہ طور پر رہ رہی ہیں اور طویل عرصے سے حکومت مخالف تحریک کی نمایاں رہنما سمجھی جاتی ہیں۔وینزویلا کی سیاسی کارکن غزہ جنگ کےدوران اسرائیل کو آزادی کا علمبردارقراردیتی رہیں ہیں سوشل میڈیا پر ان کا پرانا پیغام وائرل ہونےپرماریا کورینا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ماریا کورینا مچاڈو نے امن کا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کے نام کر دیا

اپنا تبصرہ لکھیں