عرب میڈیا کے مطابق قطر میں فضائی حملے کے بعد متحدہ عرب امارات نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسرائیل کو دبئی ایئر شو میں شرکت سے روک دیا ۔اسرائیلی اخبار نے بھی انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو رواں برس نومبر میں ہونے والے ائیر شو نومبر میں شرکت سے روک دیا ہے۔اماراتی حکومت نے اسرائیل کو اس بارے میں کوئی وجہ نہیں بتائی مگر اسرائیلی حکام کو اندازہ ہے کہ اس پابندی کی وجہ اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ ہے۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس ائیر شو میں اسرائیل کی متعلقہ شعبوں کی کمپنیاں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ قطر میں فضائی کارروائی پر متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفیر کو طلب کیا گیا اور یو اے ای نے قطر کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا، متحدہ عرب امارات نے 2020 میں اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کیے تھے۔
