مجھے پوپ بنایا جائے. امریکا کے صدر ٹرمپ کی ازراہ مذاق خواہش

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ازراہ مذاق کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پوپ فرانسس کی جگہ انہیں کیتھولک مسیحیوں کا روحانی پیشوا بنادیا جائے۔ ایک سوال میں امریکی صدر سے پوچھا گیا تھا کہ وہ کسے پوپ دیکھنا چاہتے ہیں جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ہی پوپ بنایا جائے یہ انکی اولین ترجیح ہوگی۔تاہم انہوں نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انکی کوئی ترجیح تو نہیں تاہم ایک کارڈینل نیویارک میں بھی ہیں جو بہت اچھے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے.امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے آرچ بشپ کارڈینل ٹموتھی ڈولن ان ممکنہ شخصیات میں شامل نہیں جن کے نام پر غور ہوگا تاہم نیوجرسی کے آرچ بشپ کارڈینل جوزف ٹوبین کا نام اس فہرست میں ہے جن کے نام پر غور کیا جاسکتا ہے۔پوپ کے انتخاب کے لیے 135 کارڈینلز اگلے ماہ ویٹی کن میں جمع ہوں گے۔ پاپائے روم آج تک امریکا سے منتخب نہیں کیا گیا۔

I want to be made Pope. US President Trump’s joking wish

اپنا تبصرہ لکھیں