بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ اس دعوت کا اعلان مودی نے خود اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا. اس سے پہلے دعوت نامہ نہ آنے پر بھارت کو عالمی سطح پر سُبکی کا سامنا تھا دعوت نہ ملنے کو بھارت کے لیے سفارتی دھچکا قرار دیا جارہا تھا۔دعوت اجلاس سے صرف 9 روز قبل موصول ہوئی جسے عالمی مبصرین نے بھارت کے لیے ایک دیرینہ اور شرمندگی سے بھرپور لمحہ قرار دیا ہے۔ پہلے دعوت نہ ملنے پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کا سامنا تھا۔جی 7 سربراہ اجلاس 15 سے 17 جون کو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ہونا ہے۔یاد رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات جون 2023 میں اس وقت شدید کشیدہ ہوگئے تھے جب کینیڈین شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام بھارت پر لگایا گیا۔ علاوہ ازیں جنوری 2025 میں بھی کینیڈا نے بھارت پر انتخابات پر اثرانداز ہونے کا الزام لگایا تھا۔مودی کو اس بار جی 7 میں شرکت کی اجازت ملنا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے کہ آیا تعلقات میں بہتری آئی ہے یا یہ محض ایک رسمی دعوت ہے۔
