امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی عہدے کو خطرناک قرار دے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی عہدے کے حوالے سے دلچسپ بات کرتے ہوئے کہا کہ صدارت انتہائی خطرناک عہدہ ہے بعض اوقات لگتا ہے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں۔صدر ٹرمپ نے صدارت کو دنیا کے چند خطرناک ترین پیشوں سے زیادہ مہلک قرار دیا۔ ان کے بقول، کار ریسنگ ڈرائیورز کی اموات کی شرح ایک فیصد کا دسواں حصہ ہے منہ زور بیل کی سواری کی بھی اتنی ہی۔ لیکن جب آپ صدر ہوتے ہیں تو یہ شرح پانچ فیصد تک جا پہنچتی ہے۔ اگر کوئی مجھے یہ پہلے بتاتا تو شاید میں الیکشن ہی نہ لڑتا۔ یہ واقعی ایک خطرناک پیشہ ہے۔ٹرمپ نے مزید کہاکہ اگرکسی نے یہ مجھے پہلے بتایا ہوتا تو شاید صدارت کی دوڑ میں حصہ نہ لیتا۔
