مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن 5 مارچ سے ہوگی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا اور مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف کی رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی نے رمضان المبارک 2025 کے دوران دونوں مقدس مساجد میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کردیا۔انتظامیہ کے مطابق ماہ صیام 2025 میں دونوں مقدس مساجد میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والے خواہشمند حضرات 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی پورٹل پرکوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔دونوں مقدس مساجد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف کی رجسٹریشن کا یہ عمل جاری رہے گا۔ جنرل اتھارٹی نے اعتکاف رجسٹریشن کے لیے استعمال ہونے والی وزیٹر ایپ کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے جس کے تحت اب صرف سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز کو رسائی دی گئی ہے.بین الاقوامی زائرین اور عازمین حج سعودی رہائشی اجازت نامے کے بغیر اب ان دونوں مقدس مساجد میں اعتکاف کے لیے اندراج نہیں کرسکیں گے۔

Registration for Itikaaf in Masjid al-Haram and Masjid Nabawi will be from March 5

اپنا تبصرہ لکھیں