خاندانی ذرائع کے مطابق رانا افضال حسین کو اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
مرحوم رانا افضال حسین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے، رانا افضال حسین مرحوم رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے۔
خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا افضال حسین کی میت آبائی گاؤں ننگل کس والا پہنچادی گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ونگ کے انچارج عاطف رؤف نے بھی ایکس پر رانا تنویر حسین کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بتایاکہ مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گائوں میں کی جائے گی۔