مسٹر بیسٹ نے شادی کے اخراجات کے لیے والدہ سے ادھار لے لیا

دنیا کے مقبول ترین اور ارب پتی سمجھے جانے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے حال ہی میں ایک حیران کن انکشاف کیا ہے جس نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ جمی ڈونلڈسن نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ وہ ذاتی طور پر اس وقت مالی تنگی کا شکار ہیں اور اپنی شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اپنی والدہ سے رقم ادھار لے رہے ہیں۔اربوں روپے مالیت کی شہرت رکھنے والے مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت ذاتی طور پر بہت کم رقم رکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنی تمام آمدنی دوبارہ اپنے مواد میں لگا دیتے ہیں۔ مسٹر بیسٹ نے مزید کہا کہ اگرچہ کاغذات میں ان کی کمپنیوں کی مالیت بہت زیادہ ہے لیکن ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں اتنی رقم موجود نہیں انہوں نے ایک پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ میں اپنی شادی کے اخراجات کے لیے والدہ سے قرض لے رہا ہوں۔جمی ڈونلڈسن اور جنوبی افریقی کانٹینٹ کریئٹر تھییا بوئسن 2022ء سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور 2024ء میں دونوں کی منگنی ہوئی اور اب جلد شادی متوقع ہے۔

Mr. Best borrowed money from his mother to cover the wedding expenses.

اپنا تبصرہ لکھیں