متعدد مشہور ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ شمعہ سکندر نے بالی وڈ کے ایک نامور اداکار پر نامناسب طریقے سے چھونے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شمع سکندر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ بھارت کے ایک نامور اداکار نے ایک اشتہار کے دوران غیر متوقع طور پر انہیں چھوا جو انہیں بہت ہی عجیب سا لگا۔
اداکارہ کا کہنا تھا مجھے گلے لگانا اس اشتہار کا حصہ نہیں تھا لیکن سپر اسٹار اداکار نے کہا کہ وہ کچھ وجوہات کی وجہ سے اسے گلہ لگانا چاہتا ہے
جب میں اس اداکار کے ساتھ شوٹنگ کر رہی تھی تو سپر اسٹار نے اپنی اہلیہ کی جیولری دی تاکہ وہ مجھے گلے لگا سکیں
جب میں اداکار نے مجھے گلے لگانے کی کوشش کی تو مجھے بہت غیر آرام دہ محسوس ہوا، میں نے اپنی زندگی میں ایسا پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔
خیال رہے کہ اداکارہ شمع سکندر کو یہ میری زندگی ہے، سی آئی ڈی، بالٹی والا ہاؤس نمبر 43 اور کاجل سمیت مختلف ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور ہیں۔