مشیر اطلاعات کے پی کے گورنر پر وار، چغلی کرنے والا نالائق بچہ قرار دیدیا

پشاور: وزیراعظم کو خط لکھنے کی بات پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ گورنر کے پی وزیراعظم کو خط ضرور لکھیں مگر انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس بھی دلائیں

اقدامات کی تلقین کریں اور وفاق کو سمجھائیں کہ کراس بارڈر دہشت گردی روکنا وفاق کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنرکے پی وزیراعظم کو صوبے کے بقایاجات کے بارے میں بھی آگاہ کریں اور خط میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسائل بھی وزیراعظم کے گوش گزار کریں

گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کو لکھیں کہ خیبرپختونخوا بھی پاکستان کا حصہ ہے اس لیے کے پی کے ساتھ سوتیلوں جیساسلوک نہ رکھیں۔

بیرسٹرسیف نے فیصل کریم کنڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گورنر اپنی نوکری بچانے کے لیے چغلی کرنے والا نالائق بچہ بنے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں